Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / چھوٹا راجن کے خلاف ایف آئی آر کے انکشاف سے سی بی آئی کا انکار

چھوٹا راجن کے خلاف ایف آئی آر کے انکشاف سے سی بی آئی کا انکار

نئی دہلی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے مجرموں کے سرغنہ (گینگسٹر) چھوٹا راجن کے خلاف درج ایف آئی آر کے انکشاف سے انکار کردیا جس نے فرضی دستاویزات اور تفصیلات سے زائد پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے عہدیداروں کو مبینہ رشوت دی تھی اور بتایا کہ ایف آئی آر کا انکشاف قانون حق معلومات سے استثنیٰ ہے، تاہم قانون شفافیت میں یہ واضح کردیا گیا ہے کہ مستثنیٰ ادارہ نے آر ٹی آئی ایکٹ کے دائرۂ کار سے باہر ہیں، لہذا کرپشن کے الزامات سے متعلق کوئی اطلاعات طلب نہیں کی جاسکتی۔ قانون میں یہ امتیازی برتاؤ نہیں ہے کہ الزامات کسی اتھاریٹی، اس کے اسٹاف کے خلاف ہیں یا نہیں بلکہ حالات کو دیکھا جاتا ہے کہ آیا مطلوبہ اطلاعات اتھاریٹی کے کنٹرول میں ہیں۔ چونکہ سی بی آئی کو مستثنیٰ اداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس کے پیش نظر وہ ، آر ٹی آئی ایکٹ کے سیکشن 24 کے تحت کوئی بھی اطلاع فراہم کرنے سے انکار کرسکتی ہے۔ چاہے اس کا تعلق کرپشن کے الزامات کیلئے کیوں نہ ہو۔ اس خصوص میں سماجی جہد کار وینکٹیش نائیک نے سی بی آئی سے رجوع ہوکر تفصیلات طلب کی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT