Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / چھوٹا راجن کے خلاف خصوصی عدالت میں مقدمات کی سماعت

چھوٹا راجن کے خلاف خصوصی عدالت میں مقدمات کی سماعت

ممبئی ۔ 4 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جرائم کی دنیا کے سرغنہ چھوٹا راجن سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت کیلئے بمبئی ہائیکورٹ نے ایک خصوصی عدالت کو نامزد کیا ہے۔ اعلیٰ ذرائع نے کہا کہ ’’حکومت نے اس ضمن میں اجازت طلب کی تھی اور اب عدالت نے ممبئی میں ایک خصوصی عدالت کے قیام کی اجازت دیدی ہے۔ نئی عدالت کے بارے میں ایک یا دو دن میں سرکاری اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT