Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چھوٹی سی غلطی ، زندگی خراب کردیتی ہے

چھوٹی سی غلطی ، زندگی خراب کردیتی ہے

کریم نگر /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایڈس کا خاتمہ مکمل بیداری سے ہی ممکن ہے ۔ عوام ایڈس پر مکمل جانکاری حاصل کریں ۔ ان خیالات کااظہار ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر علیم نے کیا ۔ عالمی یوم ایڈس کے موقع پر منگل کو کلا بھارتی میں منعقدہ اجلاس میں انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی غلطی کرکے بڑی زندگی کو خراب نہ کریں ۔ ایڈس پر بیداری اور واقفیت حاصل کریں۔ گذشتہ دس سال قبل ایڈس کے مرض کی حیثیت سے ضلع کریم نگر ریاست میں پہلے مقام پر تھا ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور چوکسی اور کئی ایک بیداری پروگرامس کے انعقاد کرکے عوام میں وسیع تشہیر کے ذریعہ بیداری اجاگر کی گئی ۔ جس کے ذریعہ موجودہ صورتحال میں کریم نگر میں ایڈس کے مریضوں میں کمی ہوکر چھٹویں مقام پر ہے ۔ عوام کے سونچ اور فکر میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ ایڈس پر ہر ایک بلا جھجک کھلے عام بات کریں کہ صرف اپنی شریک حیات ( بیوی ) سے ہی ازدواجی زندگی گذاریں ۔ غیر عورتوں سے شوق نہ کریں ۔ اس سے نوجوان دور رہیں ۔ انسانیت کے ساتھ رہنے پر ہی سماج میں فخر کے ساتھ زندگی گذار سکتے ہیں ۔ خاص کر نوجوانوں میں ایڈس پر بیداری اجاگر کریں ۔ غلط عادتوں سے دور رہیں ۔ ڈسپلین کے ساتھ زندگی گذاریں ۔ ایڈس سے متاثرہ افراد کو حکومت امداد فراہم کرے ں۔ اے ٹی آر سنٹرس میں مفت ادویات فراہم کئے جارہے ہیں اور انہیں سرکاری اسکیمات میں ترجیح دی جارہی ہے ۔ اگر کسی کو شک ہو تو ایسے افراد فوری سرکاری دواخانے میں ایڈس کی جانچ کے ٹسٹ کرواسکتے ہیں ۔ اس پروگرام میں اڈیشنل ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر سجاتا ، ایڈس کنٹرول سوسائٹی ڈی ڈی شیلجا کماری ، آئی ایم اے پریسیڈنٹ ڈاکٹر کشن ، سکریٹری روی کانت ، ایڈس کمیٹی رکن ڈاکٹر نگیش ، کوآرڈینیٹر رویندر ، این سی سی آفیسر سنجیو کمار ، ڈسٹرکٹ یوتھ تنظیموں کے صدر پرشانت ، سکلپا رضاکار تنظیم کے صدر وی سباش و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT