چھوٹے بھائی کی حق تلفی کی مخالفت ہونا چاہئے :ملائم

لکھنؤ12اکتوبر( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو نے ناانصافی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرنے کی وکالت کرتے ہو ئے کہاکہ اگر بڑا بھائی چھوٹے بھائی کی حق تلفی کرے تو اس کی مخالفت کرنی چاہئے ۔ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی پر لوہیا ٹرسٹ دفتر میں سماج وادی سیکولر مورچہ کے پروگرا م میں شریک کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادونے کہا کہ غلط کام کی مخالفت ہونی چاہئے ۔ اگر بڑا بھائی بھی اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ نا انصافی کرے تو اس کی مخالفت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوہیا جی کا نظریہ تھا اور میں بھی اس سے متفق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافی کہیں بھی ہو۔ خاندان میں ہو۔ گاؤں میں ہو، شہر میں ہو، اس کی مخالفت کی جانی چاہیے ۔ لوہیا جی نے بھی ہمیشہ ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کی تھی۔سماج وادی سیکولر مورچہ کے کوآرڈینیٹر شیوپال سنگھ یاد نے جمعہ کو سماج وادی پارٹی کے رہنماڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی پر لوہیا ٹرسٹ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ ملائم سنگھ یادو صبح سماج ودای سیکولر مورچہ کے پروگرا م میں پہنچے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT