Sunday , November 19 2017
Home / Health / چھٹی کے دن زیادہ سونا صحت کیلئے نقصان دہ

چھٹی کے دن زیادہ سونا صحت کیلئے نقصان دہ

پورے ہفتے بھاگ دوڑ اور دفتری کاموں کے بعد تعطیل کے دن اکثر افراد زیادہ وقت لیٹ کر گزارنا پسند کرتے ہیں مگر یہ عادت ان کی تھکاوٹ میں اضافہ اور صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔
یہ انتباہ سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتہ وار تعطیل پر زیادہ دیر تک سونا جسمانی گھڑی کے قدرتی نظام کو متاثر کرتا ہے اور لوگ خود کو زیادہ تھکاوٹ کا شکار محسوس کرنے لگتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جب آپ دیر تک سوتے ہیں تو ایک طرح سے آپ جسمانی گھڑی کو چھیڑتے ہیں اور جسم تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ عام دنوں میں کم اور تعطیل پر بہت زیادہ دیر تک سونے والے افراد کو اس عارضے کا سامنا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو اپنے معمول کے شیڈول پر قائم رہنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طے شدہ معمول بہتر صحت کی ضمانت ثابت ہوتا ہے جبکہ اس میں چھیڑ چھاڑ ذیابیطس، بلڈ پریشر اور امراض قلب جیسے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال ایک تحقیق میں بھی ہفتہ وار تعطیل پر دیر تک سونے کو ذیابیطس اور امراض قلب جیسے امراض کا خطرہ بڑھنے کا باعث قرار دیا گیا تھا۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نیند کے معمولات میں تبدیلی جسم میں چربی کی مقدار میں اضافہ کردیتی ہے جس سے صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے۔
اسی طرح نیند کے معمولات میں تبدیلی سے موٹاپے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔

عسکری

TOPPOPULARRECENT