Wednesday , December 19 2018

چھٹے مرحلہ کیلئے انتخابی مہم کا اختتام کل رائے دہی

نئی دہلی ۔ /22 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے چھٹویں مرحلہ کیلئے دھواں دھار انتخابی مہم آج اختتام کو پہونچی ۔ 12 ریاستوں میں پھیلی 117 نشستوں پر جمعرات کو رائے دہی ہوگی ۔ آج 6 بجے شام سیاسی قائدین نے عوامی جلسوں کا سلسلہ اور پارٹی کارکنوں نے گھر گھر مہم ختم کردی ۔ اس چھٹویں مرحلہ میں جن اہم امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا ان میں مرکزی وزراء سلمان خورشید ، ملند دیورا ، نامونارائن مینا ، جیتندر سنگھ اور طارق انور کے علاوہ قائد اپوزیشن لوک سبھا سشما سواراج ، این سی پی لیڈر چھگن بھوجبل ، سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو ، صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے فرزند ابھیجت ، اداکار سے سیاست داں بننے والی ہیمامالنی اور سابق کرکٹر محمد اظہرالدین شامل ہیں ۔ چھٹویں مرحلہ میں 2087 ء امیدوار مقابلہ میں شریک ہیں ۔ ٹاملناڈو میں (39)، مہاراشٹرا (19)، اترپردیش (12) ، مدھیہ پردیش (10) ، بہار اور چھتیس گڑھ (7 فی کس) ، آسام اور مغربی بنگال (6 فی کس) ، راجستھان (5) ، جھارکھنڈ (4) ، پڈوچیری اور جموں و کشمیر ( 1 فی کس) نشست پر رائے دہی ہوگی ۔ ٹاملناڈو کی تمام 39 لوک سبھا نشستوں پر ایک ہی مرحلے میں رائے دہی مکمل کرلی جائے گی اور 800 سے زائد امیدواروں کا فیصلہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT