Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / چھکے لگانے کے مقابل چوکوں میں مہارت

چھکے لگانے کے مقابل چوکوں میں مہارت

عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر خوشی ہوئی ، کوہلی کا تاثر
میرپور، 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں موجودہ طور پر نہایت خطرناک بیٹسمنوں میں سے ہے مگر پھر ہندوستانی اسٹار ویراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ اس حقیقت کو قبول کرچکے ہیں کہ وہ بڑے بڑے چھکے نہیں لگا سکتے ہیں۔ کوہلی نے 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلس میں صرف 27 چھکے لگائے ہیں جس کے مقابل چوکوں کی تعداد 127 ہے۔ اور کل شروع ہونے والے ایشیا کپ سے قبل اپنے کھیل کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے جارحانہ رائٹ ہینڈر نے کہا کہ وہ چوکوں کے معاملے میں اپنی مہارت کو قبول کرچکے ہیں۔ انھوں نے آج یہاں میڈیا والوں سے بات چیت میں کہا کہ T20 میں اُن کے ابتدائی دنوں میں گیم پلان یہی رہا کہ 10 گیندوں میں 10 رنز بنائیں اور پھر اننگز کو تیزی بخشیں۔ ’’لیکن میں نے جان لیا کہ میں بڑے چھکے نہیں لگا سکتا ، اس لئے میں باؤنڈریوں پر توجہ دیتا ہوں۔‘‘ دریں اثناء یہ بحث ہنوز جاری ہے کہ آیا پاکستان کے سزا یافتہ اسپاٹ فکسر محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جانی چاہئے تھی یا نہیں، لیکن ہندوستانی وائس کیپٹن کوہلی کو پاکستانی ٹیم میں اس باصلاحیت لیفٹ آرم پیسر کی واپسی پر ’’خوشی‘‘ ہے۔ جب کوہلی سے پاکستان کے خلاف میچ کے تعلق سے پوچھا گیا تو انھوں نے عامر کی واپسی کے بارے میں بات کی۔ ’’پاکستان کے خلاف میچز بلاشبہ مسابقتی ہوتے ہیں۔ میں عامر کو واپس دیکھ کر خوش ہوں ؛ یہ اچھی بات ہے کہ وہ اپنی غلطی کو سمجھ لئے، اس سے سبق سیکھا اور اپنی اصلاح کرلی ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT