Friday , December 15 2017
Home / دنیا / چھ افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والا گرفتار

چھ افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والا گرفتار

برلن ۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے میونخ میں آج چاقو سے چار افراد پر حملہ کردیا اور اُس کے فوری بعد وہاں سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے چند گھنٹوں کی تلاش کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جہاں حکام یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا گرفتار شدہ شخص ہی حقیقی حملہ آور ہے ۔ پولیس ترجمان مارکس گلوریا نے بتایا کہ پولیس کو ہیڈاسون علاقہ میں چاقو حملہ کی اطلاع ملی تھی جو میونخ کے مشرقی علاقہ میں واقع ہے ۔ حملہ آور نے چھ افراد پر چاقو سے وار کیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ اُس نے یہ تمام حملے اُس علاقہ کے الگ الگ مقام پر کئے تاہم اُن میں صرف چار افراد ہی معمولی زخمی ہوئے اور دو افراد بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT