Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / چھ افراد کو قتل کرنے والا اوبر ڈرائیور گرفتار

چھ افراد کو قتل کرنے والا اوبر ڈرائیور گرفتار

شکاگو ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو مشی گن ریاست میں 6 افراد کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے جو کوئی اور نہیں بلکہ اوبر ڈرائیور ہے جس نے اپنے شکاروں کو کرائے پر اپنی کار کی خدمات پیش کرنے کے دوران ہی یکے بعد دیگرے گولی مار کر ہلاک کیا۔ اسی دوران اوبر نے بھی اعتراف کیا کہ قاتل کوئی اور نہیں بلکہ 45 سالہ ڈرائیور جیسن برائن ڈالٹن ہے جو ٹیکسی خدمات فراہم کرنے والی اوبر کمپنی کا ملازم ہے۔ جس وقت اسے ملازمت پر رکھا گیا تھا تو اس کی کیسل ہسٹری کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور حیرت انگیز طور پر اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں پایا گیا۔ اوبر کے چیف سیکوریٹی آفیسر جوسولیون نے کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے ہم پولیس کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT