Sunday , February 25 2018
Home / شہر کی خبریں / چھ خواتین میں کے سی آر کٹ تقسیم

چھ خواتین میں کے سی آر کٹ تقسیم

شمس آباد ۔ 10 فروری (سیاست نیوز) شمس آباد سرکاری دواخانہ میں خواتین کی زچگی ہوئی، جس پر ان خواتین میں حکومت کی جانب سے کے سی آر کٹ تقسیم کی گئی۔ ڈاکٹر پوترا اور کملماں نے خواتین میں کٹ تقسیم کئے۔ کملماں نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت ہر فرد کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے اور سرکاری دواخانوں میں زچگی ہونے پر خواتین میں کے سی آر کٹس تقسیم کئے جارہے ہیں، جس سے غریب خاندانوں کو کافی سہولت ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر پوترا نے کہا کہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے ہر فرد استفادہ کررہا ہے اور حکومت نے سرکاری دواخانوں میں زچگی کرنے والوں کو کٹ کے علاوہ مختلف اسکیمات کے ذریعہ استفادہ پہنچا رہی ہے جس کی وجہ سے سرکاری دواخانوں میں زچگی کرانے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری دواخانوں میں مکمل سہولیات کے ساتھ زچگی کی جارہی ہے جس سے ماں اور نومولود کو بھی فائدہ ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT