چھ دن کی لڑکی 15000 روپئے میں فروخت ،6افرادگرفتار

حیدرآباد۔/20ڈسمبر، ( سیاست نیوز) نومولود لڑکی کی خرید و فروخت کرنے والی ٹولی کو راچہ کنڈہ پولیس نے بے نقاب کردیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم راچہ کنڈہ این ڈی ٹی وی اور بچوں کے حقوق کی ایک سرگرم بالالہ حکولہ سنگم نے مشترکہ طور پر خفیہ آپریشن کرتے ہوئے اس ریاٹ کو بے نقاب کردیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں چھ افراد کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے سرورنگر میں واقع وینکٹیشورا سوامی مندر سے اس نومولود کو برآمد کرلیا اور فوری لڑکی کو چائیلڈ ویلفیر کمیٹی ضلع رنگاریڈی کے حوالے کردیا گیا۔ ایس او ٹی نے ایک کار کے علاوہ 4 موبائیل فون، آدھار کارڈ بھی ضبط کرلئے ہیں اور از خود کیس درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔ یہ ٹولی نومولود لڑکی کو 15 ہزار روپئے میں خرید کر 80 ہزار روپئے میں فروخت کررہی تھی۔ اسپیشل آپریشن ٹیم راچہ کنڈہ نے رائچور کے مضافات سے تعلق رکھنے والے ایک قبائیل جوڑے کو تلاش کیا یہ جوڑا کافی غریب ہے موضع محبوب نگر سے تعلق رکھتا ہے اس جوڑے کو تین لڑکیاں تھیں۔ پولیس نے 34 سالہ کے روی، 28 سالہ سروجا، 45 سالہ ویداوت، 50 سالہ ادت لکشمن، 40 سالہ کے پنٹو،45 سالہ وی ریڈیا کو گرفتار کرلیا۔

جگتیال اسکول میں بم رکھنے کی
جھوٹی اطلاع ، شرپسند گرفتار
جگتیال۔/20ڈسمبر، ( این ایس ایس ) جگتیال پولیس نے بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع دینے والے ایک شرپسند کی آج شناخت کرلی۔ پولیس کو آج صبح کسی شرپسند کا ایک فون کال موصول ہواتھاجس نے کہا تھا کہ ضلع مستقر میں واقع دو خانگی اسکولوں میں اس نے بم رکھا ہے۔ جس کے فوری بعد پولیس حرکت میں آگئی اور فون کرنے والے کی شناخت گوپی کی حیثیت سے کی گئی جو کریم نگر ٹاؤن میںجلیبی کی دکان میں ملازمت کرتا ہے۔ جگتیال پولیس سپرنٹنڈنٹ اننت شرما نے کہا کہ اس شرپسند کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT