Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / چھ روسی ویٹ لفٹرز، جوڈو چمپئن پر ڈوپنگ کیلئے امتناع عائد

چھ روسی ویٹ لفٹرز، جوڈو چمپئن پر ڈوپنگ کیلئے امتناع عائد

ماسکو ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) روسی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ چھ ویٹ لفٹرز بشمول سابق ورلڈ اور یورپی جونیر چمپینس پر ڈوپنگ کے ضمن میں فاش غلطیوں پر امتناع عائد کردیا گیا ہے۔ اس ایجنسی کے مطابق 2014ء ورلڈ جونیر چمپئن لاریسا کوبیلیوا پر چار سالہ پابندی عائد ہوئی اور 2014ء کے ہی یورپین جونیر چمپئن نادیزدا اوچنیکووا پر دو سالہ امتناع عائد کیا گیا ہے۔ دیگر چار خاطی ویٹ لیفٹرز کو چار اور آٹھ سال کے درمیان تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔ ڈوپنگ کے یہ معاملے گزشتہ سال کے ہیں۔ دریں اثناء روسی وزارت کھیل کود نے عہد کرلیا کہ تمام اسکولس کے نصاب میں اینٹی ڈوپنگ ایجوکیشن کا اضافہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT