Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / چھ سالہ بچی کے علاج کیلئے امریکی سفارت خانہ ویزا جاری کرنے میں تاخیر کررہا ہے

چھ سالہ بچی کے علاج کیلئے امریکی سفارت خانہ ویزا جاری کرنے میں تاخیر کررہا ہے

کولمبو۔21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسا پاکستانی خاندان جو یہاں اپنی بیمار بچی کے لئے امریکی ویزا جاری کئے جانے کا بے چینی سے منتظر ہے اور اب یہ انتظار ان کے لئے ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے اور وقت بھی گزرتا جارہا ہے۔ ماریہ نامی یہ لڑکی صرف چھ سال کی ہے اور ایک انتہائی خطرناک جنیٹک بیماری میں مبتلا ہے جس نے اسے نحیف و لاغر کردیا ہے اور اس کی نشوونما بھی رک گئی ہے۔ صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی اب اس قدر متاثر ہوگئی ہے کہ کچھ دنوں میں وہ چلنے کے قابل بھی نہیں رہے گی تاہم امریکہ کے ایک ہاسپٹل نے ماریہ کی مفت سرجری کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے نے ماریہ کے والد کے ذریعہ داخل کی گئی ویزا کی درخواست کو دوبار مسترد کردیا۔ پاکستان کے شہر راولپنڈی سے اخباری نمائندوں سے فون پر بات کرتے ہوئے ماریہ کے والد شاہد اللہ نے یہ بات بتائی۔انہوں نے بتایا کہ جب دوسری بار اس نے ویزا کی درخواست داخل کی تو ان سے کہا گیا کہ اجرائی میں کافی وقت لگے گا۔ شاہد اللہ نے بالآخر اب ایک امریکی وکیل، فیس بک اور میڈیا سے رجوع ہوکر ان کی بیمار بچی کے لئے مہم چلانے کا عزم کرلیا ہے۔ ماریہ کی سرجری 2 نومبر کو مقرر ہے اور اس دوران شاہد اللہ ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں کہ وہ امریکی سفارت خانے کو یہ باور کراسکے کہ ماریہ کا معاملہ دیگر معاملات سے بالکل جدا ہے۔

TOPPOPULARRECENT