Monday , June 25 2018
Home / دنیا / چھ ماہ بعد میڈیا میں فیڈل کاسٹرو کی تصاویر کی اشاعت

چھ ماہ بعد میڈیا میں فیڈل کاسٹرو کی تصاویر کی اشاعت

ہوانا 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام)کیوبا کے سرکاری میڈیا نے آج تقریبا 6 ماہ بعد سابق صدر فیڈل کاسٹرو کی پہلی تصویر جاری کی تا کہ ان افواہوں کو غلط ثابت کیا جائے کہ ان کی صحت دن بدن گرتی جاری ہے ۔ سرکاری اخبار گرانما اور دیگر اخبارات میں 88 سالہ سابق صدر کو ان کے مکان میںاُن کی بیوی کے ساتھ طلباء کے ایک اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو

ہوانا 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام)کیوبا کے سرکاری میڈیا نے آج تقریبا 6 ماہ بعد سابق صدر فیڈل کاسٹرو کی پہلی تصویر جاری کی تا کہ ان افواہوں کو غلط ثابت کیا جائے کہ ان کی صحت دن بدن گرتی جاری ہے ۔ سرکاری اخبار گرانما اور دیگر اخبارات میں 88 سالہ سابق صدر کو ان کے مکان میںاُن کی بیوی کے ساتھ طلباء کے ایک اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو اُن سے ملاقات کیلئے وہاں پہنچا تھا ۔ طلباء یونین کے لیڈر نے ان سے ملاقات کی تھی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ گذشتہ سال ڈسمبر میں امریکہ اور کیوبا کے اس اعلان کے بعد دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات بحال کررہے ہیں، فیڈل کاسٹر و نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ کیوبا اور امریکہ ہمیشہ سرد جنگ کے حامل رہے جس کا سلسلہ گذشتہ 50 سال سے جاری تھا ۔ ان کی خاموشی کو بیرونی میڈیا اور سوشیل میڈیم میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور یہ کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی گئی کہ کاسٹرو سخت علیل ہیں ۔ کچھ لوگوں نے تو انہیں جیتے جی مار بھی ڈالا تھا ۔

اخبار میں شائع مضمون کے ساتھ کاسٹرو کی تصویر کے نیچے جو کیاپشن ہے اس میں واضح طور پر تحریر کیا گیا ہے کہ طلباء یونین کے قائد نے کاسٹرو سے 23 جنوری کو ملاقات کی اور شہ سرخی یہ لگائی گئی ۔ ’’فیڈل کاسٹر و ایک غیر معمولی شخصیت‘‘ جس میں انہیں سوٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ آخری بار انہیں کسی عوامی مقام پر 8 جنوری 2014 کو دیکھا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے قریب ایک آر ٹ گیلری کا افتتاح میں شرکت کی تھی ۔ 2006 میں خرابی صحت کے بعد ان کی موت کے بارے میں اکثر و بیشتر افواہیں اُڑائی گئیں کیونکہ وہ رضا کارانہ طور پر اقتدار سے دستبردار ہوگئے تھے اور اپنے بھائی راول کاسٹرو کے ہاتھ میں ملک کی باگ ڈور سونپ دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT