Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / چھ مسلم ممالک پر سفیر امتناع کی میعاد اتوار کو برخاست

چھ مسلم ممالک پر سفیر امتناع کی میعاد اتوار کو برخاست

واشنگٹن ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جن چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکہ کے سفر پر امتناع عائد کیا تھا اس کی میعاد اتوار کو ختم ہورہی ہے۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا اتوار کے بعد مذکورہ چھ مسلم ممالک کے شہریوں کو امریکہ کا سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ پالیسی کی بنیاد پر شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن میں واقع امریکی سفارتخانے یا ان کے نمائندوں کو ملازمت، تعلیم، سیاحت کے مقصد سے امریکہ کا سفر کرنے والوں کو ویزہ جاری کردینا چاہئے۔ تاہم بعض گوشوں سے یہ بھی کہا جارہا ہیکہ ٹرمپ اپنے انتخابی وعدہ پر قائم رہتے ہوئے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلہ پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں مزید تین ماہ کی توسیع کرسکتے ہیں یا پھر کم سے کم اس وقت تک تو پابندی برقرار رہ سکتی ہے جب آئندہ ماہ اس معاملہ پر سپریم کورٹ اپنا فیصلہ نہیں سنادیتا۔

TOPPOPULARRECENT