Monday , October 15 2018
Home / شہر کی خبریں / چھ نکسلائیٹس گرفتار ؟ ۔ پولیس کا لب کشائی سے گریز

چھ نکسلائیٹس گرفتار ؟ ۔ پولیس کا لب کشائی سے گریز

حیدرآباد 10 نومبر ( ایجنسیز ) محبوب آباد پولیس نے گنگارام منڈل میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے چھ ماؤیسٹ نکسلائیٹس کو گرفتار کرلیا ہے جن میں چندرنان دلم کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے ۔ تاہم پولیس نے تاہم نہ اس کی توثیق کی جا رہی ہے اور نہ تردید ۔ ذرائع نے کہا کہ دلم کمانڈر جمپنا محروسین میں شامل ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نکسلائیٹس کو گھیر لیا تھا اور انہیں ہتھیار ڈال دینے کو کہا گیا جس پر انہوں نے خود سپردگی اختیار کرلی ۔ معلوم ہوا ہے کہ انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام کو منتقل کردیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT