Saturday , December 15 2018

چہارشنبہ کو ٹولی چوکی میں مفت کوکری کلاسیس،ماسٹر شیف پونت تربیت دیں گے

حیدرآباد۔/25 نومبر، ( سیاست نیوز) روز نامہ سیاست اور فریڈم سن فلاور ریفائنڈ آئیل کی جانب سے 28 نومبر کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن ، ٹولی چوکی میں صبح 10 تادوپہر 2 بجے تک خواتین اور لڑکیوں کے لئے مفت کوکری کلاس کا ایس اے ایمپرئیل گارڈن ، ٹولی چوکی میں اہتمام کیا گیا ہے۔ ممتاز ماسٹر شیف پونت مہتا کی نگرانی میں کوکری کلاس میں موسم سرما کی مناسبت سے باجرے کی روٹی ، انڈے میں انڈہ، ہاٹ اینڈ سوئٹ چکن وینگس، چلی گارلک ، اوکرہ ریڈ ہریسا چکن ساتھ میں جالی پراٹا، میٹ بالس ان ہاٹ پیپر ساوس اور ساتھ میں اسپا گیٹھی، سرسوں میں تنگڈی ، مکئی کی روٹی، گاجر، گوبھی اور شلجم کا تازہ اچار، بادام پنیان کے پکوان کے طریقہ کار سیکھانے کیلئے ادارہ سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کی جانب سے مفت کوکری کلاسیس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شرکت کیلئے واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعہ اپنا نام، عمر، پتہ اور تعلیمی قابلیت پر مشتمل تفصیلات 8919493509 پر ارسال کریں۔ کوکری کلاسیس میں خواتین اور لڑکیوں کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کی غرض سے ایک خصوصی کوئز رکھا گیا ہے جس میں ماسٹر شیف پونت مہتا سوالات کریں گے ، جو خواتین اور لڑکیاں صحیح جواب دیں گے انہیں مختلف انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ جو خواتین اور لڑکیاں کلاسیس میں شریک ہوں گی ان کو بھی لکی ڈرا کے ذریعہ انعامات دیئے جائیں گے۔ کوکری کلاسیس میں شرکت کی خواہشمند خواتین اور لڑکیاں اپنے ساتھ ایک عدد کاپی، پنسل یا پن بھی ساتھ رکھیں تاکہ ماسٹر شیف کے بتائے ہوئے پکوان کے طریقہ کار کو نوٹ کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT