Monday , February 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / چہل اور کلدیپ کا نیا ریکارڈ

چہل اور کلدیپ کا نیا ریکارڈ

پورٹالزبتھ۔14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی اسپنرس کی جوڑی یجویندر چہل اورکلدیپ یادو نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ونڈے سیریز میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔چہل اور کلدیپ نے سیریز میں اپنا دبدبہ اس قدر بنایا کہ ہندستان نے پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ میں سیریز جیت لی ۔ ہندستان چھ میچوں کی سیریز میں 4-1 سے سبقت حاصل کئے ہوئے ہے ۔لیگ اسپنر چہل اور کلدیپ نے پانچ میچوں میں اب تک 30 وکٹ لئے ہیں جو دو ممالک کے درمیا ن سیریز میں ہندستانی اسپنروں کے ذریعہ اب تک سب سے بہترین ریکارڈ ہے ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سال 2005-06 میں انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز میں تھا جب ہندستانی اسپنروں نے 27 وکٹ لئے تھے ۔کلدیپ اب تک 11.56 کی اوسط سے 16 وکٹ لے چکے ہیں جبکہ چہل نے 16.00 کی اوسط سے 14 وکٹ لئے ہیں۔ ہندستان کو پورٹ الزبتھ میں پانچویں میچ کی سیریز میں فیصلہ کن سبقت دلانے میں ان دونوں اسپنروں کا اہم رول رہا تھا جس میں کلدیپ نے چار اور چہل نے دو وکٹ لئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT