Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / چہیتے ‘ نہیں کام کرنے والے آگے بڑھیں گے :سشمتادیو

چہیتے ‘ نہیں کام کرنے والے آگے بڑھیں گے :سشمتادیو

نئی دہلی، 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ویمن ونگ کی صدر سشمتا دیو نے کانگریس عہدیداروں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چہیتوں کو نہیں بلکہ کام کرنے والوں کو آگے بڑھا ئیں گی۔ حال ہی میں سشمتا دیو، جو ویمنس کانگریس کی صدر بنائی گئی ہیں انہوں نے تسلیم کیا کہ پارٹی میں کم از کم 33 فیصد خاتون عہدیدار ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ راہول گاندھی جب پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے اس کے بعد کانگریس کی تصویر بدل جائے گی اور خواتین کی نمائندگی میں اضافہ ہو گا اور خواتین کثیر تعداد میںممبران پارلیمنٹ اور ممبراسمبلی منتخب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس راہ میں متعدد عملی پیچیدگیاں ہیں جسے دور کی جائیں گی اگرچہ انہوں نے ان مسائل کی طرف نشاندہی نہیں کی۔ سشمتا نے واضح کیا کہ راہول کے ویژن کے مطابق، وہ اپنی ٹیم میں چہیتوںکو نہیں بلکہ کام کرنے والوں کو لیں گی۔ کام کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی ذمہ داری سونپی جائے گی ۔ آسام کے سلچر سے ایم پی 45 سالہ سشمتا نے بتایا کہ خواتین کے خلاف تشدد اور انہیں سماجی طور پر بااختیار بنانے کا مسئلہ ان کی اولین ترجیح ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT