Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / چیتا کے حملہ میں کمسن لڑکا ہلاک

چیتا کے حملہ میں کمسن لڑکا ہلاک

وڈوڈرا ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع وڈوڈرا کے دو دیہاتوں میں چیتا کے حملوں کے علحدہ واقعات میں ایک 7 سالہ لڑکا ہلاک اور ایک کمسن لڑکی زخمی ہوگئے ۔ مسٹر آر بی چوہان فاریسٹ رینج دفتر نے بتایا کہ یہ لڑکا موضع الیندرا میں ہفتہ کی شب 1-30 بجے ایک چھونپڑی میں اپنے والدین کے ساتھ محو خواب تھا کہ چیتا نے اس پر حملہ کردیا ۔ جس کے گلے اور چہرہ شدید زخمی ہونے سے خون بہنے لگا ۔ اسے فی الفور دھنورا میں ایک ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ ایک اور واقعہ میں ایک 8 سالہ لڑکی موضع پالم میں اپنے ماما کے مکان میں محو خواب تھی کہ چیتا نے حملہ کردیا ۔ اطلاع ملتے ہی فاریسٹ ٹیم وہاں پہنچ کر زخمی لڑکی کو ہاسپٹل منتقل کردیا اور چیتا کو پکڑنے کے لیے تلاشی مہم شروع کردی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ تالابوں اور ندیوں میں پانی خشک ہوجانے سے جنگلی جانور آبادی میں گھس آتے ہیں ۔ جس سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT