Saturday , May 26 2018
Home / جرائم و حادثات / چیتنیہ پوری میں ایک شخص کا قتل

چیتنیہ پوری میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) چیتنیہ پوری کے علاقہ میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ نامعلوم افراد نے بار رسٹورنٹ میں کام کرنے والے شخص کا قتل کردیا ۔ پولیس نے اطلاع کے بعد مقام واردات کا معائنہ کیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ راکیش یادو کا قتل کردیا گیا ۔ جس کی عمر 20 سال تھی جو ریلائنس بار میں کام کرتا تھا ۔ یہ بار سنہا پوری کالونی میں واقع ہے ۔ راکیش اسی بار کے عقبی حصہ میں واقع کمرہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام بہار بتایا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راکیش کا گلا گھونٹنے کے بعد اور اس کے سر کو زمین پر پٹک پٹک کر اس کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس چیتنیہ پوری نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT