Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / چیتنیہ پوری کالونی میں نوجوان کا بے رحمانہ قتل

چیتنیہ پوری کالونی میں نوجوان کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) چیتنیہ پوری کے علاقہ میں ایک نوجوان کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ شیخ رحیم جو پیشہ سے ایک دوکان میں کام کرتا تھا ۔ نیو ماروتی نگر چیتنیہ پوری علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جس کا آبائی مقام ریاست آندھراپردیش کا ضلع کرشنا بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق اس نوجوان کے قتل کا انکشاف آج اس وقت ہوا جب اس کی دوکان کے مالک نے جو ملک پیٹ میں واقع ہے ۔ رحیم کے مکان پہنچا اور اس کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا تاہم کوئی آواز نہیں آئی اور کمرے سے بدبو محسوس کرتے ہوئے فوری پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس نے شیخ رحیم کی مسخ شدہ نعش کو کمرے سے برآمد کرلیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ رحیم 16 جنوری سے دوکان نہیں جارہا تھا اور ایک دن قبل اس کا ساتھی اس کے کمرے میں آیا تھا ۔ پولیس کو رحیم کے ساتھی پر اس کے قتل کا شبہ ہے ۔ جس کو ورزش کے ڈمبلز سے وار کرکے ہلاک کردیا گیا ۔۰

TOPPOPULARRECENT