Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیتن چوہان کو دہلی کرکٹ اسوسی ایشن کا صدر بنانے قرار داد کی منظوری

چیتن چوہان کو دہلی کرکٹ اسوسی ایشن کا صدر بنانے قرار داد کی منظوری

نئی دہلی 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے اپنی کوششوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن نے چیتن چوہان کو کارگذار صدر بنانے کی خواہش کی ہے ۔ اسوسی ایشن نے اپنے ایک اجلاس میں قرار داد منظور کی ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ چیتن چوہان کو کارگذار صدر کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف جاریہ ٹسٹ سیریز کے تیسرے ٹسٹ میچ کے انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس کیلئے ورکنگ صدر کی موجودگی ضروری سمجھی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT