Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن سے نمائندگی

چیرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن سے نمائندگی

مدہول ۔21 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمپیو ٹر ٹریننگ سنٹر و لا ئبرارین کے ایک وفد نے میناریٹی فینانس کار پوریشن چیرمین اکبر حسین سے چیر مین چیمبر حج ہاؤس حیدر آباد میں ملاقات کر تے ہوئے انکی شا ل و گلپوشی کی بعد ازاں وفد نے ملا زمین کے تمام دیرینہ مسائل ، تنخواہوں کی فوری اجرائی، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، نئے کمپیوٹرسنٹر کا اضافہ ، لائبرارین کی تنخواہوں میں اضافہ اور کمپیوٹر سنٹرس و لائبریرین کو اب گریڈ کر تے ہوئے بحال کر نے کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے ایک یا داشت حوالے کی جس پر اقلیتی فینانس کار پوریشن چیر مین نے ملا زمین کے دیرینہ مسائل کو فوری حل کروانے کا تیقن دیا اور ڈی ایم ڈبلیو آفیسرکا فوری اجلاس طلب کیا ۔اس موقع پر کمپیوٹر سنٹر فیکلٹی عبدالیق ، اشفاق احمد ، سید محسن علی فیکلٹی سنٹر مدہول ، افتخار الدین انصاری ، محمد نعمان ، الطاف احمد ، شیخ عزیز و دیگر ملا زمین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT