Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / چیرمین تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن جی ملو کا حصول جائزہ

چیرمین تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن جی ملو کا حصول جائزہ

وزراء کے ٹی آر ، ایٹالہ راجندر اور دیگر کی شرکت
حیدرآباد۔26اکٹوبر(سیاست نیوز) مسٹر جی بالاملو نے چیرمن تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن کا آج جائزہ حاصل کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ریاستی وزراء کے ٹی راما رائو‘ ایٹلہ راجندرا ‘ رکن پارلیمنٹ جتندر ریڈی‘کرنے پربھاکر‘ مئیر گریٹر حیدرآباد بنتو رام موہن‘ ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین بھی موجود تھے۔اس موقع ٹی آ رایس پارٹی قائدین اور کارکنوں کی جانب سے پرسارم بھون میںایک تہنیتی تقریب کا بھی انعقاد عمل میںلایا گیا تھا۔جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میںپارٹی قائدین او رکارکنوں نے نئے چیرمن بالا ملو کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی‘ رکن پارلیمنٹ بی سمن‘ اراکین اسمبلی پی پربھاکر ریڈی‘ سدھیر ریڈی‘وزیر برقی جگدیشن ریڈی ‘ریاستی وزیر تلاسانی سرینواس یادو‘رکن قانون ساز کونسل الحاج محمد سلیم ‘ مشیر حکومت تلنگانہ اے کے گوئل کے علاوہ دیگر نے بھی پرسارم بھون پہنچ کر نئے چیرمن کومبارکباد پیش کی۔ بعدازاں تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی بالا ملو نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کا شکریہ ادا کیاجنھوں نے پورے بھروسے کے ساتھ انہیںیہ عہدہ دیا ہے۔ریاست کی انڈسٹری پالیسیوں میںدرکار اصلاحات کے متعلق بات کرنے سے قبل انہوں نے کہاکہ وہ ریاست میںسرمایہ کاری میںدرپیش رکاوٹوں کودور کرنے پر توجہہ کے ساتھ کام کریں گے۔انہو ں نے ریاستی وزیرکے ٹی رامارائوکا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT