Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چیرمین کے عہدہ کیلئے کانگریس اور ٹی آر ایس میں رسہ کشی

چیرمین کے عہدہ کیلئے کانگریس اور ٹی آر ایس میں رسہ کشی

کورٹلہ میں 12مئی کو رائے شماری، عوام کو نتائج کا بے چینی سے انتظار

کورٹلہ میں 12مئی کو رائے شماری، عوام کو نتائج کا بے چینی سے انتظار
کورٹلہ۔/9مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ کونسلروں کے انتخابی نتائج کے اعلان میں دو دن باقی رہ گئے ہیں ، عوام بے چینی سے انتخابی نتائج کے اعلان کا انتظار کررہے ہیںاور امیدوار جنہوں نے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تھا ان کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئی ہیں۔ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے 31وارڈز کے ووٹنگ کی گنتی 12مئی کو گورنمنٹ جونیر کالج فار گرلز میں کی جائے گی۔ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے چیرمین کے عہدہ کے حصول کے سلسلہ میں ٹی آر ایس پارٹی اور کانگریس آئی پارٹی کے درمیان کافی رسہ کشی چل رہی ہے۔ کانگریس آئی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے باغی کانگریس آئی گروپ کے جناب کنڈرا راجو، جناب باٹم کروتاکر، جناب جی سرینواس، کانگریس آئی پارٹی کی جانب سے چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ کے حصول کے سلسلہ میں دوڑ میں شامل ہیں۔ جبکہ ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ عہدہ کی دوڑ میں جناب انم انیل ، سیلم وینو، جناب رودرا سرینواس شامل ہیں۔ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے چیرمین کے انتخاب میں ایم آئی ایم، سی پی آئی، بھارتیہ جنتا پارٹی، آزاد امیدواروں کا اہم رول رہے گا۔ واضح اکثریت حاصل نہ ہونے پر کانگریس آئی اور ٹی آر ایس پارٹیاں ایم آئی ایم پارٹی کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں۔ ایم آئی ایم کی نظر وائس چیرمین کے عہدہ پر ٹکی ہوئی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ ایم آئی ایم کورٹلہ ٹاؤن کے قائدین جنہوں نے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کے موقع پر بھاری رقومات کے عوض ٹی آر ایس پارٹی امیدواروں کی تائید کی تھی مجلس بلدیہ کورٹلہ کے چیرمین کے انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کی تائید کرتے ہیں یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ ایم آئی ایم جس نے مجلس بلدیہ کورٹلہ کے 13 وارڈز سے اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے اپنی کامیابی کو لیکر پُرامید ہیں۔ جناب محمد رفیع الدین صدر ایم آئی ایم کورٹلہ ٹاؤن جو وارڈ نمبر 23جناب محمد انور صدیقی جنرل سکریٹری ایم آئی ایم جو وارڈ نمبر 7 سے وارڈ کونسلر کے الیکشن میں حصہ لئے تھے۔ ان کی عزت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ کونسلروں کے انتخابات میں مسلم کارڈ کا استعمال کرنے والے ایم آئی ایم کورٹلہ کے قائدین اپنی کامیابی کے سلسلہ میں بلند بانگ دعوے کررہے ہیں۔ جبکہ ان وارڈز میں انہیں اپنے حلیفوں سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔

TOPPOPULARRECENT