Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / چیرپرسن الندو میونسپلٹی و دیگر کی کل ٹی آر ایس میں شمولیت

چیرپرسن الندو میونسپلٹی و دیگر کی کل ٹی آر ایس میں شمولیت

حیدرآباد /26 نومبر ( این ایس ایس ) ضلع کھمم کے دیگر سیاسی جماعتوں کے چند قائدین 28 نومبر کو حکمراں جماعت ٹی آر ایس میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں ۔ ایم اوما ، چیرپرسن الندو میونسپلٹی نے کہا کہ وہ ترقی کیلئے حکمراں جماعت میں شامل ہوگی ۔ اوما اور ان کے شوہر اور دوسروں نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے کیمپ آفس پر ملاقات کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوما نے کہا کہ وہ حکمراں جماعت کی فلاحی اسکیمات اور ترقیاتی پروگرامس کے باعث ٹی آر ایس میں شامل ہو رہے ہیں ۔ کوئی 20 کونسلرس اور ایم پی ٹی سیز امکان ہے کہ 28 نومبر کو ٹی آر ایس میں شامل ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT