Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چیرپرسن منڈل پریشد گمبھی راؤ پیٹ کی برطرفی کا مطالبہ

چیرپرسن منڈل پریشد گمبھی راؤ پیٹ کی برطرفی کا مطالبہ

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 20فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیرپرسن منڈل پریشد گمبھی راؤ پیٹ کماری گنگا سایوا کو برطرف کرنے کے مطالبہ پر دلتوں کی جانب سے تحصیل آفس کے روبرو جاری غیر معینہ مدت ہڑتال آج 82ویں روز میں داخل ہوگئی ۔ واضح رہے کہ منڈل پریشد گمبھی راؤ پیٹ کی نشست ایس سی طبقہ کی خاتون کیلئے محفوظ تھی جس پر سمدرا لنگا پور سے کامیابی حاصل کرنے

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 20فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیرپرسن منڈل پریشد گمبھی راؤ پیٹ کماری گنگا سایوا کو برطرف کرنے کے مطالبہ پر دلتوں کی جانب سے تحصیل آفس کے روبرو جاری غیر معینہ مدت ہڑتال آج 82ویں روز میں داخل ہوگئی ۔ واضح رہے کہ منڈل پریشد گمبھی راؤ پیٹ کی نشست ایس سی طبقہ کی خاتون کیلئے محفوظ تھی جس پر سمدرا لنگا پور سے کامیابی حاصل کرنے والی ٹی آر ایس کی ایم پی ٹی سی امیدوارہ منڈل پریشد گمبھی راؤ پیٹ کی چیرپرسن منتخب ہوئی تھیں ۔ دلت قائدین کا الزام ہے کہ گنگا سایوا کا تعلق ایس سی طبقہ سے نہیں ہے۔ وہ جالی سرٹیفیکٹ کے حصول کے بعد اس چیرپرسن کی نشست پر اپنا قبضہ جمایا ۔ لہذا مالی سرٹیفیکٹ کے حصول کے بعد چیرپرسن کی نشست حاصل کرنے والی کماری گنگا سایوا کو برطرف کرتے ہوئے یہ نشست صرف ایس سی طبقہ کی خاتون کے حوالے کرنے کی مانگ کو لیکر دلت قائدین جن میں چندرا مولی ‘ بابو ‘ راج نرسو ‘ راج ویر وغیرہ گذشتہ 82روز سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کررہے ہیں ۔ چیرپرسن کو برطرف کرنے کے مطالبہ ‘ جاری ہڑتالی قائدین سے اظہار یگانگت ‘ ریاست تلنگانہ و دیگر ایم آر پی ایس قائدین جن میں وینکٹ ملیا ‘ لنگا راجو ‘ ایم جابیا ‘ بھوشنم راؤ نے ہڑتال کیمپ پہنچ کر اپنی جانب سے تائید کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر ان قائدین نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں برسراقتدار حکومت اور اس حلقہ کے ریاستی قائدین نے اپنے پاور کا ناجائز طریقہ سے اثر دکھاتے ہوئے چیرپرسن منڈل پریشد کماری گنگا سایوا کیلئے ایس سی طبقہ کا جالی سرٹیفیکٹ حاصل کیا اور اس اس نشست پر اپنا قبضہ جمایا جو کہ ایس سی طبقہ کی خاتون کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 82دنوں سے دلتوں کیجانب سے ہڑتال جاری ہے لیکن ریاستی وزیر اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی پہل نہیں کی اور نہ ہی وہ اس معاملے کی کوئی وضاحت کی ۔

TOPPOPULARRECENT