Wednesday , May 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چیریال میں مقروض معذور شخص کی خود کشی

چیریال میں مقروض معذور شخص کی خود کشی

مدور ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چیریال منڈل کے موضع ویرنا پیٹ میں آج 26 سالہ ساتیلی تروپتی نامی جسمانی معذور نوجوان نے گذشتہ 4 سالوں کے دوران خاطر خواہ روزگار دستیاب نہ ہونے کے باعث خاندان کی پرورش کے دوران مختلف ذرائع سے لیے گئے قرضے کی ادائیگی کے لیے قرض داروں کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے دل برداشتہ ہو کر بھاری مقدار میں کیڑے مار دوا پی کر اقدام خود کشی کرلیا جس کو نازک حالت میں ارکان خاندان کی جانب سے چیریال دواخانے منتقل کرنے کے بعد کچھ دیر زیر علاج رہ کر فوت ہوگیا ۔ اطلاع پاکر سب انسپکٹر چیریال جے لکشمن راؤ نے ضابطے کی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کروا کر نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔ نیز کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT