Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چیریال کی مسلم بیوہ کو ملازمت کی فراہمی

چیریال کی مسلم بیوہ کو ملازمت کی فراہمی

ریاستی وزیر ٹی ہریش نے وعدہ پورا کیا ۔ عوام میں مسرت کی لہر

حسن آباد ۔ 15؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر مسٹر ٹی ہریش راؤ نے آج 6 ماہ قبل ایک مسلم بیوہ سے کئے گئے اپنے و زبانی وعدہ کو پورا کرتے ہوئے نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ مقامی عوام و چیریال تعلقہ کے مظلوم عوام کی دلی دعائیں لیں ۔ نیز یتیم کم عمر بچوں کے سرپر اپنا ہاتھ پھیرتے ہوئے ان کی ڈھارس بندھا کر زبردست مقبولیت حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب چیریال منڈل کے موضع ویجرانی کے 42 سالہ سید احمد نامی خانگی گھریلو ڈرائیور نے گذشتہ سال 4 ستمبر کو سعودی شہر دمام میں مبینہ طور پر خودکشی کرتے ہوئے اپنی ضعیف والدہ 2 کمسن بچوں کے بشمول 3 بہنوں کو خاندان کے کفیل سے محروم کر دیا تھا ۔ 2 ہفتوں بعد متوفی کی موت کی اطلاع ارکان خاندان کو ملی تھی نیز غم کے پہاڑ غریب مسلم خاندان پر ٹوٹ پڑے تھے تاہم مقامی عوام بالخصوص تلنگانہ راشٹرا سمیتی سے وابستہ چیریال منڈل کے سرگرم کارکنوں نے انسانیت دوستی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے متوفی کے خاندان کی دامے درمے سخنے تعاون کیا تھا ۔ نیز مسلسل ریاستی وزیر ٹی ہریش سے ربط میں رہ کر تمام تر ضروریات بالخصوص مہلوک سید احمد کی میت کی آبائی وطن ویجرانی لانے کے لئے سخت جدوجہد کی تھی جس کے نتیجے کے طور پر ماہ ڈسمبر کے اواخر میں 27 ڈسمبر 2017 کو میت دمام سے ویجرانی لائی گئی تھی ۔ آخری رسومات میں ریاستی وزیر ٹی ہریش راو نے بذات خود شریک رہ کر اپنی مسلم دوستی و انسانیت پروری کا ثبوت دیا تھا ۔ نیز ارکان خاندان کے مستقل ذرائع آمدنی کے لئے مہلوک خانگی ڈرائیور سید احمد مرحوم 42 سالہ کی بیوہ حبیب النساء 38 سالہ کو سرکاری ملازمت دلانے کا وعدہ کیا تھا جس کو پورا کرتے ہوئے محترمہ حبیب النساء زوجہ سید احمد مرحوم کو سرکاری دواخانے سدی پیٹ میں آوٹ سورسنگ نظام کے تحت آفس اسسٹنٹ کی ملازمت فراہم کرتے ہوئے احکامات تقرر پیش کر دیئے ۔ جس کے سبب چیریال ‘ مدور ‘ کمراویلی منڈلس کے بیشتر مواضعات بالخصوص مسلم سماج میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔

TOPPOPULARRECENT