Tuesday , December 18 2018

چیسٹ ہاسپٹل کی اراضی پر سکریٹریٹ اور وقارآباد کو ہاسپٹل کی منتقلی : وزیرصحت

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر صحت لکشما ریڈی نے بتایا کہ حکومت نے ایرا گڈہ سے ٹی بی اور چیسٹ ہاسپٹل کو اننت گیری ہلز وقار آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی سنجیوا راؤ اور دوسروں کے سوال پر وزیر صحت نے بتایا کہ ایرا گڈہ میں چیسٹ ہاسپٹل کی اراضی پر عصری سہولتوں سے آراستہ ہمہ منزلہ سکریٹریٹ کامپلکس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اس مسئلہ پر حکومت سے وضاحت طلب کرنا چاہتے تھے اور یہ مسئلہ گرما گرم مباحث کا سبب بن سکتا تھا تاہم اسپیکر مدھو سدن چاری نے اس سوال سے قبل ہی وقفہ سوالات کے اختتام کا اعلان کردیا اور ارکان کو حکومت کے جواب تحریری طور پر روانہ کردیئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT