Tuesday , December 18 2018

چیف الیکشن کمشنر کا آج دورۂ میگھالیہ

شیلانگ۔ 13 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن کی ٹیم جمعرات 14 فبروری کو دو روزہ دورے پر میگھالیہ آئے گی ور ریاست میں 27 فبروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گی ۔چیف الیکشن آفیسر فیڈرک آر کھرکوگور کی اطلاع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت کے ہمراہ الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ اور اشوک لاوسا بھی ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ناگالینڈ کے دورے کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران یہاں 27 فبروری کو منعقد ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے ۔ فیڈرک نے کہا کہ الیکشن کمشنر، چیف سکریٹری وانی تیونگ ، ڈائرکٹر جنرل آف پولس، سوراج بیر سنگھ اور وزارت داخلہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کے ساتھ محکمہ انکم ٹیکس کے افسران سے بھی ملاقات کریں گے اور انتخابی مہم کے دوران پیسوں کے لین دین کی جانچ کی معلومات حاصل کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ میگھالیہ کے چیف سکریٹری پڑوسی ریاست آسام کے چیف سکریٹری سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ رابطہ قائم کریں گے اور ان سے ریاست میں پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے تعاون چاہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT