Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / چیف الیکشن کمشنر کا کرناٹک میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ

چیف الیکشن کمشنر کا کرناٹک میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ

بنگلورو ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف الیکشن کمشنر اوپی راوت تین روزہ دورہ کرناٹک پر ہیں تاکہ انتخابی تیاری کا جائزہ لیا جاسکے۔ انہوں نے آج ایک کتابچہ رائے دہندوں کے شعور کی بیداری مہم کے ایک حصہ کے طور پر جاری کیا۔ ریاست کرناٹک میں 12 مئی کو رائے دہی مقرر ہے اور رائے شماری 15 مئی کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر کے ہمراہ دیگر دو الیکشن کمشنرس سنیل ارورہ اور اشوک لاواسا بھی ہیں۔ کتابچہ کی رسم اجراء کے بعد سی ای سی نے ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر سنجیو کمار اور دیگر سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ سی ای سی اور دونوں کمشنر تفصیلی جائزہ اجلاس چیف سکریٹری کے ساتھ منعقد کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT