Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف انسپکٹر کے 10 کروڑ روپئے کے اثاثے

چیف انسپکٹر کے 10 کروڑ روپئے کے اثاثے

حیدرآباد ۔13جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اینٹی کرپشن بیورو نے تلنگانہ فیاکٹریز ڈپارٹمنٹ کے سینئر عہدیدار جو اس وقت ضلع رنگاریڈی میں خدمات انجام دے رہے ہیں ، 10 کروڑ روپئے سے زائد اثاثہ جات کا پتہ چلایا۔ چیف انسپکٹروینکنا اور ان کے رشتہ داروں کے مکانات پراے سی بی نے آج صبح چھاپے مارے ۔بتایا جاتا ہے کہ وینکنا نے خود اپنے اور ارکان خاندان کے نام پر کئی جائیدادیں خریدیں جن میں مدینہ گوڑہ میں تین منزلہ عمارت مالیتی 2 کروڑ روپئے ، 15 پلاٹس ، 6 ایکر زرعی اراضی ، 600 گرام طلائی زیورات ، 3.5 کیلو چاندی ، 2.74 لاکھ روپئے نقد رقم اور 3.3 لاکھ روپئے بینک بیالنس وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام جائیدادوں کی قدر تقریباً 3.25 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے لیکن مارکٹ قدر تقریباً 10 کروڑ روپئے ہے۔ میاں پور کے کُروشی نگر میں 5 کروڑروپئے مالیت کی عمارت ، سوریہ پیٹ میں ان کے والد کے نام پر پانچ بینک کھاتوں ، نظام آباد میں ان کی بیوی کے نام پر دس بینک کھاتوں کا بھی پتہ چلا ۔اے سی بی کی ٹیمیں اس سلسلہ میں جانچ کر رہی ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT