Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف ایگزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ محمد اسد اللہ آج جائزہ لیں گے

چیف ایگزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ محمد اسد اللہ آج جائزہ لیں گے

اوقافی جائیدادوں کے تحفظ پر توجہ دینے کا عزم، اسپیشل آفیسر کے تقرر پر ہائیکورٹ میں آج سماعت

اوقافی جائیدادوں کے تحفظ پر توجہ دینے کا عزم، اسپیشل آفیسر کے تقرر پر ہائیکورٹ میں آج سماعت
حیدرآباد۔/23 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف ایگزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ کے عہدہ پر مقرر کئے گئے ڈپٹی کلکٹر و اسسٹنٹ سکریٹری سی سی ایل اے محمد اسد اللہ توقع ہے کہ جمعہ کو اس عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ محمد اسد اللہ نے آج سکریٹریٹ پہنچ کر اقلیتی بہبود کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی اور وقف بورڈ میں اپنی ذمہ داریوں اور چیلنجس کے بارے میں بات چیت کی۔ اقلیتی بہبود کے اعلیٰ عہدیداروں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ پر خصوصی توجہ مبذول کریں۔ وقف بورڈ کے عہدیداروں نے آج نئے چیف ایگزیکیٹو آفیسر کا انتظار کیا تاہم انہیں اطلاع دی گئی کہ محمد اسد اللہ کل نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ وقف بورڈ کے ڈپٹی سکریٹری سلطان محی الدین چیف ایکزیکیٹو آفیسر کی زائد ذمہ داری نبھارہے تھے۔ وہ اب لا آفیسر اور ڈپٹی سکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ تقریباً چھ ماہ بعد وقف بورڈ میں مستقل چیف ایگزیکیٹو آفیسر کا تقرر کیا گیا ہے۔ اسی دوران بتایا جاتا ہے کہ اسپیشل آفیسر کے تقرر کے خلاف ہائی کورٹ کے سنگل جج کے احکامات پر حکومت کی جانب سے دائر کردہ اپیل کی جمعہ کو ڈیویژن بنچ پر سماعت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT