Saturday , December 15 2018

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) آج دن بھر جاری ڈرامائی سرگرمیوں کے دوران ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دلیپ بابا صاحب بھوسلے نے راج بھون پہونچ کر گورنر سے ملاقات کی جس کی سیاسی حلقوں میں کافی اہمیت ہوگئی ہے۔ نوٹ برائے ووٹ اور ٹیلیفون ٹیاپنگ کا مسئلہ صبح سے سرخیوں میں رہا۔ دونوں ریاستوں کے چیف منسٹروں نے اپنی اپنی ریاستوں کے پولیس عہدیداران سے ملاقات کی اور دونوں ریاستوں کے عہدیداروں نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے موقف کی وضاحت کی۔ گورنر اور چیف جسٹس کے درمیان ہوئی بات چیت کا علم نہیں ہوا۔ تاہم باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ دونوں ریاستوں کے تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں چیف سکریٹری آندھراپردیش اور ڈی جی پی آندھراپردیش راموڈو نے گورنر سے ملاقات کی۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ آندھراپردیش کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے گورنر سے اپنی ملاقات میں کہا ہے کہ انھیں تلنگانہ کی پولیس پر بھروسہ نہیں ہے اور حیدرآباد آئندہ دس سال تک دونوں ریاستوں کا مشترکہ صدر مقام ہے لہذا حیدرآباد میں آندھراکے وزرا اور منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ عوام کے تحفظ کیلئے آندھراپردیش کی پولیس کو ذمہ داری دینے کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT