Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف سکریٹری تلنگانہ کے ہاتھوں پلس پولیو کا آغازآج اور کل گھر گھر مہم

چیف سکریٹری تلنگانہ کے ہاتھوں پلس پولیو کا آغازآج اور کل گھر گھر مہم

حیدرآباد ۔ /28 جنوری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں پولیو کا تدارک کرنے کے مقصد سے نو زائدہ بچے (پیدا ہونے والے بچے) سے لیکر پانچ سال عمر کے بچوں کو پولیو ڈراپس پلانے کیلئے وسیع تر انتظامات کئے گئے ۔ چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ مسٹر ایس پی سنگھ نے آج پہلے مرحلہ میں پولیو ڈراپس بچوں کو پلانے کا پرشانت نگر ، واقع جوبلی ہلز میں رسمی آغاز کیا ۔ اسطرح چیف سکریٹری نے ریاستی سطح پر پلس پولیو پروگرام کے پہلے مرحلہ کا افتتاح کیا اور بتایا جاتا ہے کہ پلس پولیو کے دوسرے مرحلہ کا پروگرام ریاست بھر میں /11 مارچ کو منظم کیا جائے گا ۔ جبکہ آج شروع کردہ پلس پولیو پروگرام میں کم از کم (36,55,204) اندرون پانچ سال عمر کے بچوں کوپلس پولیو ڈراپس پلانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست کے تمام مقامات پر بالخصوص ضلع مستقروں پر ڈسٹرکٹ کلکٹرس و عوامی منتخبہ نمائندوں کی جانب سے پلس پولیو پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔ اس طرح ریاست بھر میں پلس پولیو ڈراپس پلانے کیلئے 22,768 مراکز قائم کئے گئے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ریاستی محکمہ صحت و طبابت اور خاندانی بہبود نے جملہ 55 لاکھ پلس پولیو ڈوزس تیار کئے ۔ اس پلس پولیو پروگرام کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کیلئے محکمہ جات ، بہبود خواتین و اطفال ، میونسپل اڈمنسٹریشن ، محکمہ تعلیم ، پنچایت راج ،آئی کے پی ڈیفنس ، نیوی ، آر ٹی سی کے ساتھ تال میل رکھتے ہوئے اس پلس پولیو پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جبکہ آج اگر کوئی ایسے افراد جن کے ہاں پانچ سال سے کم عمر کے بچے ہوں اور دوران سفر ہوں تو بھی وہ بس اسٹانڈز ریلوے اسٹیشن پر بھی قائم کردہ ٹرانزٹ پلس پولیو مراکز پر بھی پلس پولیو ڈراپس پلاسکتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 787 موبائیل پلس پولیو ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ۔ 2280 روٹ سپروائزرس 8711 اے این ایس، 27045 آشاورکرس اور 32082 آنگن واڑی ورکرس کی خدمات پلس پولیو پروگرام کیلئے حاصل کی گئیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر کسی وجہ سے آج پولیو ڈراپس اپنے بچوں کو نہیں پلاسکے ہوں تو بعد ازاں بروز پیر اور منگل /29 اور /30 جنوری دو دن تک پلس پولیو ٹیمیں گھر گھر پہونچکر دریافت کرکے پولیو ڈراپس پلانے کے انتظامات بھی کئے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے حکومت موثر اقدامات کررہی ہے ۔ اسی دوران ریاست آندھراپردیش میں یوم قومی پلس پولیو کے سلسلہ میں چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے وجئے واڑہ شہر میں واقع اندرا گاندھی میونسپل گراؤنڈ پر چھوٹے بچوں کو پولیو ڈراپس پلاکر ریاستی سطح پر پلس پولیو پروگرام کا افتتاح کیا ۔
جبکہ محکمہ صحت و طبابت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ریاست بھر میں پلس پولیو پروگرام کابڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ پرنسپال سکریٹری محکمہ صحت و طبابت شریمتی پونم ، مالکونڈیا نے بھی پلس پولیو پروگرامس میں حصہ لیتے ہوئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT