Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / چیف سکریٹری حملہ کیس : مرکز سے افسروں کی نمائندگی

چیف سکریٹری حملہ کیس : مرکز سے افسروں کی نمائندگی

نئی دہلی 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی حکومت کے تحت برسرکار آئی اے ایس آفیسرس کے ایک وفد نے آج مرکزی وزیر جیتندر سنگھ سے ملاقات کی اور دہلی چیف سکریٹری انشو پرکاش پر مبینہ حملے کے پیش نظر اپنی شکایات سے اُنھیں واقف کرایا۔ دہلی کے چیف سکریٹری کو بتایا جاتا ہے کہ دوشنبہ کی رات چیف منسٹر اروند کجریوال اور اُن کے نائب منیش سیسوڈیہ کی موجودگی میں سرکاری اجلاس کے دوران عام آدمی پارٹی کے چند ایم ایل ایز نے زدوکوب کیا۔ کجریوال کے دفتر نے اِس الزام کو ’’لغو اور بے بنیاد‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT