Friday , July 20 2018
Home / جرائم و حادثات / چیف سکریٹری فینانس کی جعلی دستخط سے کروڑہا روپئے منظور کروانے والا گرفتار

چیف سکریٹری فینانس کی جعلی دستخط سے کروڑہا روپئے منظور کروانے والا گرفتار

سیاسی قائدین سے قریبی تعلقات ، کمشنر سٹی پولیس وی وی سرینواس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /9 فبروری (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس نے ایک شاطر دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جس نے اسپیشل چیف سکریٹری فینانس کی جعلی دستخط کے ذریعہ بینک سے کروڑہا روپئے کی رقم کی اجرائی کیلئے منظوری دی ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر وی وی سرینواس راؤ نے دفتر کمشنر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 سالہ کے راما کرشنا چندر شیکھر متوطن مشرقی گوداوری آندھراپردیش میں خانگی ملازم ہے اور وہ اکثر وزراء ، ارکان اسمبلی اور دیگر سیاسی قائدین سے قریبی تعلقات قائم کرلئے تھے جس کے نتیجہ میں اس کے ذاتی تقاریب میں قائدین شرکت کیا کرتے تھے ۔ وزراء اور قائدین کے ساتھ لئے گئے تصاویر کو سوشیل میڈیا پر عام کرتے ہوئے وہ یہ ظاہر کیا کرتا تھا کہ وہ اثر و رسوخ رکھتا ہے اور سرکاری ٹنڈرس ، سرکاری ملازمین کے تبادلے و تقررات بھی کرواسکتا ہے ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ چندر شیکھر نے کلکتہ کے اس کے ایک دوست کوشک سے 50 لاکھ روپئے حاصل کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ وہ خفیہ طور پر پرنٹ کئے جانے والے مواد سے متعلق ایک سرکاری ٹنڈر اسے دلاسکتا ہے ۔ اس سلسلے میں اس نے اپنے دوست کو دھوکہ دیا تھا جس کے نتیجہ میں اس کے خلاف سی سی ایس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اسی طرح دھوکہ باز نے اے سریش بابو جو پلس فارما سیوٹیکلس کے ڈائرکٹر ہیں کا اعتماد حاصل کیا اور انہیں سرکاری ٹنڈر دلانے کا وعدہ کرتے ہوئے خصوصی رقومات کی اجرائی کیلئے اسپیشل چیف سکریٹری کے راما کرشنا راؤ آئی اے ایس کے لیٹر ہیڈ پر ایک فرضی احکامات جاری کرتے ہوئے آندھرا بینک سے 7 کروڑ 77 لاکھ رقم کی اجرائی کے احکام جاری کئے لیکن بینک منیجر نے اسپیشل چیف سکریٹری دفتر سے جاری کئے گئے احکام کی تصدیق کیلئے اسے سکریٹریٹ بھیجا جہاں پر یہ معلوم ہوا کہ احکامات فرضی ہیں اور اسپیشل چیف سکریٹری کی جعلی دستخط کا استعمال کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے راما کرشنا چندر شیکھر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے جعلی لیٹر ہیڈ اور آئی ایس عہدیداروں کی جانب سے جاری کئے گئے فرضی احکامات برآمد کرلئے ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ آئی ایس عہدیداروں کے فرضی لیٹر ہیڈ کا استعمال کرتے ہوئے کئی دھوکہ بازوں نے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے ۔ اس ضمن میں سیف آباد ، پنجہ گٹہ پولیس نے بھی بعض دھوکہ بازوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور ان کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT