Tuesday , October 16 2018
Home / سیاسیات / چیف سکریٹری معاملہ : دو اور ارکان اسمبلی سے پوچھ گچھ ہوگی

چیف سکریٹری معاملہ : دو اور ارکان اسمبلی سے پوچھ گچھ ہوگی

نئی دہلی،یکم مارچ (یواین آئی) چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی معاملہ میں عام آدمی پارٹی (آپ) کی مشکلیں کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ پارٹی کے دو رکن اسمبلی پہلے ہی اس معاملہ میں جیل میں ہیں اور اب دہلی پولیس نے دو اور ممبران اسمبلی کو واقعہ کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق جنک پوری کے ممبر اسمبلی راجیش رشي اور لکشمی نگر کے نتن تیاگی کو آج شام پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا ہے ۔ چیف سکریٹری کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا واقعہ 19 فروری کی درمیانی شب کو وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوا تھا۔ اس معاملہ میں اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں اور دیولی سے پرکاش جاروال 14 دن کی عدالتی حراست میں ہیں۔ چیف سکریٹری کے ساتھ واقعہ کے دوران مسٹر رشي اور مسٹر تیاگی بھی موجود تھے ۔اس واقعہ کے سلسلہ میں پولیس وزیر اعلی رہائش کے سی سی ٹی وی فوٹیج اپنے قبضے میں لے چکی ہے ۔ شمالی دہلی کے اے سی پی ھریندر سنگھ نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر سی سی ٹی وی فوٹیج پر قبضہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ اس میں وقت 40 منٹ پیچھے ہے ۔ پولیس نے چیف سکریٹری کی شکایت پر مختلف دفعات میں ایف آئی آر درج کیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT