Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف سکریٹری نے شجرکاری پروگرام کا جائزہ لیا

چیف سکریٹری نے شجرکاری پروگرام کا جائزہ لیا

حیدرآباد/12مارچ ( این ایس ایس ) چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے ریاست میں شجرکاری پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ یہ جائزہ اجلاس سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ ریاستی حکومت ساری ریاست میں جاریہ سال 40 کروڑ پودے لگانا چاہتی ہے ۔ اس پراجیکٹ پر پیشرفت کو یقینی بنانے چیف سکریٹری نے نرسریز میں پودوں کی نشو و نما سے متعلق بحیثیت مجموعی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ حکومت آئندہ مانسون سیزن میں بڑے پیمانے پر شجرکاری پروگرام منعقد کرنا چاہتی ہے ۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ خصوصی منصوبے تیار کرکے محکمہ جنگلات کو تجاویز پیش کرنے کو کہا جائے تاکہ اس پروگرام کو آگے بڑھایا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT