Sunday , November 18 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف سکریٹری نے میڈارم جاترا کا دورہ کیا

چیف سکریٹری نے میڈارم جاترا کا دورہ کیا

حیدرآباد 3 فبروری ( این ایس ایس ) چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے آج میڈارم جاترا کا دورہ کیا اور وہاں پوجا کی ۔ چیف سکریٹری کا جاترا کے مقام پر عہدیداروں نے خیر مقدم کیا اور وہاں انہوں نے پوجا کی ۔ اسپیشل سکریٹری اجئے مشرا ‘ سکریٹری سیاحت بی وینکٹیشم کے علاوہ مہیش دت ایکا اور دوسرے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ضلع کے انچارچ کلکٹر آر وی کرنن نے کہا کہ میڈارم جاترا کامیاب رہی ہے اور اس میں 1.25 کروڑ عقیدتمندوں نے شرکت کی ۔ حکومت نے اس قبائلی تہوار کو پرامن اور کامیاب بنانے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT