Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / چیف سکریٹری پر حملہ مقدمہ، رکن اسمبلی کو ضمانت

چیف سکریٹری پر حملہ مقدمہ، رکن اسمبلی کو ضمانت

نئی دہلی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے چیف سکریٹری انوش پرکاش پر حملہ پر دائر کردہ مقدمہ میں عام رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی ضمانت منظور کردی۔ جسٹس مکتا گپتا نے اوکھالا رکن اسمبلی کو راحت پہنچائی جن کو 21 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ لیجسلیچر پرکاش جیویل نے عام آدمی پارٹی قائد کی جانب سے لگائے گئے الزام کے ساتھ تھے۔ عدالت نے بتایا کہ درخواست کنندہ امانت اللہ خان کو گزشتہ 20 دنوں سے جیل میں محروس رکھتے ہوئے تفصیلات حاصل کی گئی۔ آخرکار درخواست گذار کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی گئی۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران دہلی پولیس نے بتایا کہ امانت اللہ خان پر سابق میں 12 کریمنل مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں سے وہ تین مقدمات سے رہائی حاصل کئے ہوئے ہیں۔ چیف سکریٹری کی بے عزتی کرنے پر اور آئندہ غیر قانونی کاموں سے اجتناب کی ہدایت دیتے ہوئے عام رکن اسمبلی کو ضمانت دی گئی۔ 19 فروری کی شب چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں چیف سکریٹری کی بے عزتی کی تھی جس پر انھیں 20 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT