Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف سکریٹری کی صدر نشین ریلوے بورڈ سے ملاقات

چیف سکریٹری کی صدر نشین ریلوے بورڈ سے ملاقات

حیدرآباد 4 ستمبر ( سیاست نیوز ) چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے آج ریلوے بورڈ کے صدر نشین مسٹر اے کے متل سے ان کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر ملاقات کی ۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ کے ترقیاتی منصوبوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا اور ریاست میں انفرا اسٹرکچر کی ترقی میں ریلویز سے درکار تعاون کی تفصیلات سے انہیں آگاہ کروایا ۔ ڈاکٹر راجیو شرما کی درخواست پر مثبت رد عمل کا اظہار کرکے صدر نشین ریلوے بورڈ نے ریاست میں ریل نیٹ ورک کو مستحکم کرنے اور خاص طور پر ریاست میں نئے میگا پاور پلانٹس کیلئے کوئلہ کی منتقلی میں ریلوے کی جانب سے تعاون کا تیقن دلایا ۔ انہوں نے حیدرآباد میٹرو ریل کی ستائش کرتے ہوئے ایم ڈی میٹرو ریل این وی ایس ریڈی کو تیقن دیا کہ آٹھ میٹرو ریل اوور برجس کی تیزی سے تکمیل کو بھی یقینی بنانے کیلئے ریلویز کی جانب سے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میٹرو ریل پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے جو تعاون درکار ہوگا وہ کیا جائیگا ۔ جنرل مینیجر انچارچ ساؤتھ سنٹرل ریلوے مسٹر پی کے سکسینہ اور ریلوے بورڈ کے دوسرے عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT