Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹرس ریلیف فنڈ میں فرضی میڈیکل بلز کا اسکام بے نقاب

چیف منسٹرس ریلیف فنڈ میں فرضی میڈیکل بلز کا اسکام بے نقاب

حیدرآباد 5 اپریل (این ایس ایس) سی آئی ڈی عہدیداروں نے فرضی میڈیکل بلز داخل کرتے ہوئے چیف منسٹرس ریلیف فنڈ سے بھاری رقومات وصول کرنے سے متعلق ایک بڑے اسکام کو بے نقاب کیا ہے۔ فرضی طبی بلز داخل کرتے ہوئے چیف منسٹرس ریلیف فنڈ سے 73 لاکھ روپئے بٹورنے کے ضمن میں سی آئی ڈی نے تاحال 10 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں پانچ درمیانی افراد (بروکرس) بھی شامل ہیں۔ اسکام کا اُس وقت پتہ چلا جبکہ سی آئی ڈی افسران نے 50 مختلف دواخانوں کے 1200 میڈیکل بلز کی تحقیقات کی۔ دوران تحقیقات یہ انکشاف ہوا کہ رقم بٹورنے کے لئے 12 فرضی میڈیکل بلز داخل کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT