Wednesday , December 19 2018

چیف منسٹرس کانفرنس میں شرکت کیلئے کے سی آر دہلی روانہ

سرکاری ملازمین کی تقسیم ، واٹر گرڈ پر وزیر اعظم مودی سے نمائندگی متوقع

سرکاری ملازمین کی تقسیم ، واٹر گرڈ پر وزیر اعظم مودی سے نمائندگی متوقع
حیدرآباد /5 ڈسمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ کی این جی اوز قائدین دیوی پرساد ، رویندر ریڈی اور دوسروں نے آج یہاں سکریٹیریٹ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ سرکاری ملازمین کی عاجلانہ تقسیم کیلئے مرکز سے موثر نمائندگی کرے ۔ این جی اوز قائدین کی اس ملاقات کو نمایاں اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ چیف منسٹر مختلف مسائل پر وزیر اعظم نریندر مودی سے نمائندگی اور چیف منسٹرس کانفریس میں شرکت کیلئے آج رات نئی دہلی روانہ ہوگئے ۔ جہاں وہ اپنے قیام کے دوران مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے ۔ بالخصوص وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران سرکاری ملازمین کی تقسیم، واٹر گرڈ ، جھیلوں کی صفائی و بحالی کیلئے فنڈز کی اجرائی پر زور دیں گے علاوہ ازیں بقول کے سی آر ان کے آندھرائی ہم منصب این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے برقی اور پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کا تذکرہ کریں گے ۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ڈومسٹک ٹرمینل کو این ٹی آر سے موسوم کرنے کے احکام سے دسبرداری کیلئے نمائندگی بھی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT