Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر ، اپنی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کوشاں

چیف منسٹر ، اپنی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کوشاں

کمزوریوںکی نشاندہی پر توجہ ، سنکرانتی کے 3 روزہ تعطیلات میں با اعتماد رفقاء کے ساتھ مشاورت متوقع
حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں سنکرانتی تعطیلات کے دوران چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کو اپنی حکومت کی کارکردگی پرسکون جائزہ لینے کا موقع مل گیا ہے ۔ حکومت کی امیج میں بہتری لانے کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے انہوں نے تلنگانہ عوام کے مختلف طبقات تک رسائی حاصل کرنے کے منصوبے پر غور کیا جائے گا ۔ تلنگانہ کے حصول میں کامیابی کیلئے تلنگانہ عوام کا اہم رول رہا ہے لیکن حکومت تشکیل دینے کے بعد سے ٹی آر ایس عوام کی قربت سے بتدریج دور ہوتے دکھائی دینے لگی ہیں ۔ 2014 کے انتخابات میں عوام کے جذبات اور جوش و خروش و کامیابی کی سیڑھی بنانے والے چیف منسٹر کی اب 2019 کے انتخابات پر نظر ہے ۔ اگرچیکہ اپوزیشن پارٹیاں حکومت کے خلاف عوامی تحریک کو مضبوط بنانے میں ناکام ہوئی ہیں لیکن 2019 تک عوام کے اندر ٹی آر ایس کیلئے محبت اس طرح برقرار رہے گی ، یہ فکر لاحق ہوگئی ہے ۔ اب چیف منسٹر اپنی حکومت کی کارکردگی پر عوام کا اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ سنکرانتی کیلئے اسمبلی کے سرمائی سیشن کے التواء کے فوری بعد وہ اپنے فارم ہاوز منتقل ہوئے اور قریبی بااعتماد رفقاء کے ساتھ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کیا ہے ۔ 3 دن کی سنکرانتی تعطیلات نے کے سی آر کو اپنی حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کا موقع دیا ہے ۔ ان کی حکومت کا سب سے بڑا خسارہ مختلف فلیگ شپ پروگراموں کو روبہ عمل لانے میں سست روی کا مظاہرہ ہے ۔ ارکان اسمبلی اور وزراء ان پروگراموں کو موثر طور پر روبہ عمل لانے میں ناکام ہیں ۔ اب تک ٹی آر ایس کی کارکردگی ضلع اور منڈل سطح پر باقاعدہ پارٹی کمیٹیوں کے بغیر جاری تھی لیکن اب چیف منسٹر نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل کو ہدایت دی ہے کہ وہ پارٹی کو دیہی سطح سے لیکر شہری علاقوں تک عوام کی پسندیدہ پارٹی بنانے کیلئے محنت کریں ۔ کیونکہ 2019 کے انتخابات تلنگانہ کے جذبات کی آڑ میں نہیں جیتے جاسکتے بلکہ حکومت کی کارکردگی میں کامیابی کی کسوٹی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT