Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر ، سپریم کورٹ جسٹس رمنا کے گھر پہنچ گئے

چیف منسٹر ، سپریم کورٹ جسٹس رمنا کے گھر پہنچ گئے

دختر کی شادی پر مبارکباد ، دلہن کو آشیرواد

دختر کی شادی پر مبارکباد ، دلہن کو آشیرواد
حیدرآباد /5 ڈسمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کالواکنٹلہ چندر شیکھر راؤ نے آج سپریم کورٹ کے جسٹس این وی رمنا کی رہائش گاہ پہونچکر ان کی دختر کی شادی کے موقع پر مبارکباد دی اور دلہن کو آشرواد دیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر چونکہ آج شام 3 روزہ دورہ پر دہلی روانہ ہوگئے ۔ چنانچہ کل شادی میں عدم شرکت کو ملحوظ رکھتے ہوئے آج یہاں جسٹس رمنا کی رہائشگاہ پہونچکر مبارکباد دی ۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ ریاستی اعلی تعلیمی کونسل کے ڈائرکٹر نرسمہا ریڈی کی رہائش گاہ واقع دوردرشن کالونی پہونچکر انہیں بھی مبارکباد دی ۔ مسٹر ریڈی کے فرزند کی شادی ہفتہ کو مقرر ہے ۔ کے سی آر کے ساتھ اس موقع پر ریاستی وزراء ڈاکٹر ٹی راجیا اور جگدیش ریڈی بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT