Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر آج رچہ کونڈہ پہاڑی علاقہ کا فضائی سروے کرینگے

چیف منسٹر آج رچہ کونڈہ پہاڑی علاقہ کا فضائی سروے کرینگے

حیدرآباد 14 ڈسمبر ( این ایس ایس ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ پیر کو شہر کے مضافات میں ضلع رنگا ریڈی کے رچاکونڈہ ہلز کا فضائی سروے کرینگے ۔ اس سروے کا مقصد چیف منسٹر کے منصوبہ کے مطابق فلم سٹی کے قیام کیلئے مناسب جگہ تلاش کرنا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر نے اپنے وزارتی رفیق ایٹالہ راجندر کے ساتھ جب سے راموجی فلم سٹی کا دورہ کیا ہے اور وہاں کی سہولیات اور اس کے معیار کو دیکھا ہے وہ مبہوت رہ گئے تھے ۔ اس فلم سٹی کی تعمیر پر انہوں نے وہاں کے مینجمنٹ اور بانی رامو جی راؤ کی زبردست ستائش کی تھی ۔ اس بار چیف منسٹر امکان ہے کہ رچا کونڈہ پہلاڑی علاقہ کا دورہ کرینگے کیونکہ وہاں کی 2,000 ایکڑ سرکاری اراضی کو فلم سٹی کے قیام کیلئے مناسب سمجھا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر چاہتے ہیں کہ تلنگانہ میں بھی فلم سٹی بین الاقوامی معیارکی ہو۔ چیف منسٹر دوسرے وزرا جیسے پی مہیندر ریڈی اور جی جگدیش ریڈی کے علاوہ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کے ساتھ یہ دورہ کرسکتے ہیں اور اس کے بعد وہ اراضی کے استعمال کے تعلق سے کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم سٹی کی تعمیر سے تلنگانہ میں فلمی صنعت کو تقویت حاصل ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT