Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر آج سدی پیٹ و سرسلہ میں نئی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

چیف منسٹر آج سدی پیٹ و سرسلہ میں نئی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

حیدرآباد۔ 10 اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر 11 اکتوبر کو اضلاع سدی پیٹ و سرسلہ میں کلکٹریٹس اور پولیس کمشنریٹس عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دیگر پروگرامس میں حصہ لینگے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ چیف منسٹر 11 اکتوبر کو 12:30 بجے ضلع سدی پیٹ کنڈا پاک منڈل میں ضلعی آفسوں اور پولیس کمشنریٹ عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بعدازاں سدی پیٹ منڈل کے انان پلی میں میڈیکل کالج کی تعمیرات کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بعد ازاں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ سدی پیٹ میں ڈبل بیڈروم مکانات کا معائنہ کریں گے۔ سہ پہر 3:15 بجے سرسلہ ضلع میں کلکٹریٹ اور پولیس کمشنریٹ عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بعدازاں گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ پر جلسہ سے خطاب کرینگے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT